حکومتِ پاکستان نے بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے نئی قسطوں کا اعلان کیا ہے۔ مارچ 2025 کی قسط کی رقم 13,500 روپے مقرر کی گئی تھی، جو 25 سے 31 مارچ کے درمیان تقسیم کی گئی۔
اب اپریل 2025 کی قسط کی ادائیگی 17اپریل 2025 سے شروع ہونے ہے۔ مستحقین کو 13,500 روپے کی یہ قسط ماہ کے آخر تک موصول ہو جائے گی۔
ادائیگی کی دستیابی کے بارے میں مستحقین کو 8171 سے SMS کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔ رقوم کی تقسیم کے لیے قریبی کیمپ سائٹس یا حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) اور بینک الفلاح کے اے ٹی ایمز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اپنی ادائیگی کی حیثیت جانچنے کے لیے آپ مندرجہ ذیل طریقے استعمال کر سکتے ہیں
- SMS کے ذریعے
- اپنے موبائل فون کے میسجنگ ایپ میں جائیں۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیشز کے) ٹائپ کریں۔
اسے 8171 پر بھیجیں۔
ویب پورٹل کے ذریعے
- 8171 ویب پورٹل پر جائیں۔
اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کریں۔
"اسٹیٹس چیک کریں" بٹن پر کلک کریں۔
آپ کی ادائیگی کی تفصیلات اسکرین پر ظاہر ہوں گی۔
یقینی بنائیں کہ آپ کا شناختی کارڈ نمبر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور آپ کی معلومات تازہ ترین ہیں تاکہ ادائیگیوں میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزید معلومات اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے، آپ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
مزید بصیرت کے لیے، آپ مندرجہ ذیل ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں 13500 کی قسط کب آئے گی | 8171 نئی اپ ڈیٹ 2025 چیک کریں
Post a Comment
Post a Comment